5 فروری 2013
وقت اشاعت: 8:58
چولستان جیپ ریلی15 سے17 فروری تک ضلع دراوڑمیں ہوگی
اے آر وائی - چولستان جیپ ریلی پندرہ سے سترہ فروری تک ضلع دراوڑ میں ہو گی۔ فاتح ڈرائیور کو دو لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔ سیاحت کے پارلیمانی سیکرٹری رانا ارشد نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ جیپ ریلی میں حصہ لینے والی گاڑیوں کو چار کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔
فاتح ڈرائیور کو دو لاکھ روپے، رنر اپ کو ڈیڑھ لاکھ روپے اور سیکنڈ رنر اپ کو ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔ انفرادی کیٹیگری کی انٹری فیس پچیس ہزار روپے اور گروپ کیٹیگری کی انٹری فیس پچاس ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے اس ریلی کے لئے ایک کروڑ روپے کی گرانٹ دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔