5 فروری 2013
وقت اشاعت: 9:7
افغان ٹیم سے پریکٹس میچز کیلئے پاکستان اے ٹیم کا اعلان
اے آر وائی - پاکستان کرکٹ بورڈ نے افغانستان کے خلاف پریکٹس میچز کے لئے پاکستان اے اور ریجنل ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان اے اور کراچی ریجن کی قیادت شاہد آفریدی کریں گے۔
افغانستان کرکٹ ٹیم کراچی ریجن کے خلاف چھ فروری کو پشاور میں، ملتان ریجن کے خلاف آٹھ فروری کو ملتان میں اور راولپنڈی ریجن کے خلاف دس فروری کو لاہور میں ون ڈے میچز کھیلے گی۔ جبکہ پاکستان اے دس سے بارہ فروری تک لاہور میں تین ون ڈے میچز اور تیرہ فروری کو افغان ٹیم کے خلاف ٹی ٹوینٹی میچ کھیلے گی۔ پاکستان اے میں شاہد آفریدی سمیت کامران اکمل، وہاب ریاض اور احمد شہزاد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔