5 فروری 2013
وقت اشاعت: 13:37
اسپاٹ فکسنگ کیس:5 سے 7 فروری تک سماعت جاری
اے آر وائی - اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میںسزیارفتہ مانے والے محمد آصف اور سلمان بٹ کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں پانچ سے سات فروری کو پیش ہوگئے۔ اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں سات سالہ پابندی کے خلاف پاکستانی فاسٹ بولر محمد آصف کی اپیل پر سماعت کھیلوں کی ثالثی عدالت میںآج سے سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزان میں شروع ہو گی۔
سوئٹزرلینڈ میں کھیلوں کی ثالثی عدالت تین روزہ سماعت پانچ سے سات فروری تک جاری رہے گی۔ جبکہ سلمان بٹ بھی کی اسی دوران عدالت میں پیش ہوگئیں۔ دونوں کھلاڑی اپنی پانچ سالا سزا میں ڈھائی سال گزار چکے ہیں اور امید کرتے ہے کہ ان کی باقی کی سزا معاف کر دی جائے جمعرات کو سماعت کا آخری دن ہے۔
اسپاٹ فکسنگ کیس کے تیسرے کھلاڑی محمد عامر نے سزا کے خلاف کھیلوں کی ثالثی عدالت کو چیلنچ کرنے سے منع کر دیا تھا۔