تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 فروری 2013
وقت اشاعت: 13:39

مفاد پرست لوگ پاکستان پر پابندی کی سازش کررہے ہیں،عارف حسن

اے آر وائی - پی او اے کے صدر سید عارف حسن کا کہنا ہے کہ چند مفاد پرست ؛وگ پاکستان پر پابندی لگوانے کی سازش کررہے ہیں جو لندن اولمپکس سے جاری ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جنرل ریٹائر عارف حسن نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پاکستان میں کھیل اورکھلاڑی کو نقصان نہ پہنچے۔ انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی نے پابندی لگائی تو فیصلہ کچھ لوگوں کیلئے سود مند ضرورہوگا کیونکہ یہ لوگ پچھلے دروازے سے داخل ہونا چاہتے ہیں جو درست نہیں ہے۔



انکاکہنا تھا کہ اگر کوئی گلہ شکوہ ہے تو بارہ فروری کو جنرل کونسل کے اجلاس میں بات کریں۔ اکثریت کا فیصلہ منظور کرینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ اتوار کے روزاسلام آباد میں ہونے والا اجلاس غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.