تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
6 فروری 2013
وقت اشاعت: 6:7

عمران فرحت بھی جنوبی افریقہ روانہ

اے آر وائی - جنوبی افریقہ کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت کے لیے لاہور سے کرکٹر عمران فرحت بھی روانہ ہو گئے ۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران فرحت کا کہنا تھا کہ انہیں دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے بلایا گیا ہے۔



ان کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں ان کی کاکردگی شاندار ہے لہذا جنوبی افریقہ کے خلاف بھی وہ بہتر کھیل پیش کریں گے۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں ناکامی پر ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کی پرفارمنس خراب نہیں بلکہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.