تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
8 فروری 2013
وقت اشاعت: 7:47

چوتھا ون ڈے،ویسٹ انڈیزکاآسٹریلیا کوجیت کیلئے221رنزکاہدف

اے آر وائی - ویسٹ انڈیز نے چوتھے ون ڈے میں آسٹریلیا کو کامیابی کے لئے دو سو اکیس رنز کا ہدف دیا ہے۔ سڈنی میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس ویسٹ انڈیز نے جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ مہمان ٹیم نے اننگز کاآغاز کیا تو اس کے ابتدائی پانچ کھلاڑی صرف پنتالیس کے اسکور پر آوٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔ جس کے کیرون پولارڈ نے ذمہ دارنہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کے آگے بڑھایا۔



ویسٹ انڈین ٹیم آخری اوور میں دو سو بیس رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔ پولارڈ نے ایک سو چھتیس گیندوں پر دو چھکوں اور گیارو چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست ایک سو نو رنز بنائے۔ مچل جونسن اور بین کٹنگ نے تین تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.