تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
8 فروری 2013
وقت اشاعت: 10:7

لائنل میسی نے بارسلونا سے معاہدے میں پانچ سال کی توسیع کردی

اے آر وائی - ارجنٹائن فٹبال ٹیم کے کپتان اور مسلسل چار مرتبہ فیفا پلیئر آف دی ائیر ایوارڈ جیتنے والے کھلاڑی لائنل میسی نے ہسپانوی کلب بارسلونا کے ساتھ معاہدے میں پانچ سال کی توسیع کردی۔ جس کے بعد پچیس سالہ فٹبالر دوہزار اٹھارہ تک بارسلونا کی نمائندگی کرسکیں گے۔



ایک تقریب کے دوران میسی نے بارسلونا سے معاہدہ میں توسیع کیلئے دستخط کیے۔ ارجنٹائن فٹبال ٹیم کے کپتان میسی نے تیرہ سال کی عمر میں بارسلونا یوتھ اکیڈمی سے کھیلنا شروع کیا تھا اورسینئرٹیم میں سولہ سال کی عمر میں ڈیبیو کیا۔ ان دنوں وہ ہسپانوی فٹبال کلب کے ٹاپ گول اسکورر ہیں جنھوں نے کئی اہم میچز میں کامیابی دلانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ کلینڈر ائیر میں انھوں نے ارجنٹائن اور کلب بارسلونا کیجانب سے ریکارڈاکیانوے گول اسکور کیے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.