تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
9 فروری 2013
وقت اشاعت: 8:7

پریکٹس میچ کھیل کر آسٹریلیا کے خلاف سیریز کی تیاری ہوگئی

اے آر وائی - ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف ہوم سیریز سے قبل پریکٹس میچز کھیلنے سے اچھی تیاری ہوگئی ہے۔ دنیائے کرکٹ کے تمام ریکارڈز اپنے نام کرنے والے بھارتی بیٹسمین سچن ٹنڈولکر نے کہا ہے کہ تمام کھلاڑیوں کو آسٹریلیا کیخلاف سیریز کا بے صبری سے انتظار ہے۔ ڈومیسٹک سیزن کھیلنے سے تیاری اچھی ہوگئی ہے اور مکمل فٹ محسوس کررہا ہوں۔



آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان چار ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ بھارتی ٹیم کا اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا ہے۔ سچن ٹنڈولکر کو یقین ہے کہ وہ بھی اہم سیریز کا حصہ ہوں گے۔ ایرانی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ریسٹ آف انڈیا کیخلاف ممبئی کی جانب سے کھیلتے ہوئے سچن ٹنڈولکر نے فرسٹ کلاس کی اکیاسی ویں سنچری اسکور کی اور ساتھ ہی سابق ٹیسٹ کرکٹر سنیل گواسکر کا ریکارڈ بھی برابر کیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.