تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
9 فروری 2013
وقت اشاعت: 12:13

آسٹریلیا کیخلاف سیریز کا بے صبری سے انتظار ہے،سچن ٹنڈولکر

اے آر وائی - دنیائے کرکٹ کے تمام ریکارڈز اپنے نام کرنے والے بھارتی بیٹسمین سچن ٹنڈولکر نے کہا ہے کہ تمام کھلاڑیوں کو آسٹریلیا کیخلاف سیریز کا بے صبری سے انتظار ہے۔ ڈومیسٹک سیزن کھیلنے سے تیاری اچھی ہوگئی ہے اور مکمل فٹ محسوس کررہا ہوں۔ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان چار ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائیگی۔ بھارتی ٹیم کا اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا ہے۔



سچن ٹنڈولکر کو یقین ہے کہ وہ بھی اہم سیریز کا حصہ ہونگے۔ ایرانی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ریسٹ آف انڈیا کیخلاف ممبئی کیجانب سےکھیلتے ہوئے سچن ٹنڈولکر نے فرسٹ کلاس کی اکیاسی ویں سنچری اسکور کی اور ساتھ ہی سابق ٹیسٹ کرکٹر سنیل گواسکر کا ریکارڈ بھی برابر کیا ہے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.