10 فروری 2013
وقت اشاعت: 9:53
چلی اوپن ٹینس:رافیل نڈال سیمی فائنل میں پہنچ گئے
اے آر وائی - ٹینس کے عالمی نمبر چار اسپین کے رافیال نڈال فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے چلی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔
چلی کے شہر وینا ڈیل مار میں کھیلے جارہے اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ میں کلے کورٹ کنگ رافیال نڈال نے اپنے تیسرے مقابلے میں ہم وطن حریف ڈینیئل گیمینو کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ پہلے سیٹ میں نڈال نے حریف کھلاڑی کیخلاف چھ ایک سے کامیابی حاصل کی۔
دوسرے سیٹ میں ڈینیئل نے کم بیک کرتے ہوئے چار گیمز جیتے لیکن باقی دو گیمزمیں وہ ہمت ہار گئے اور ہسپانوی ٹینس اسٹار نے اس سیٹ میں چھ چار سے فتح سمیٹ لی۔ نڈال سات ماہ کے وقفے بعد پہلا ٹورنامنٹ کھیل رہے ہیں۔ وہ گھٹنے کی انجری کے باعث انٹرنیشنل سرکٹ سے باہر تھے۔