تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
13 فروری 2013
وقت اشاعت: 9:55

آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر کلین سوئپ کرلیا

اے آر وائی - آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو سیریز کے آخری میچ میں سترہ رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کرلیا۔



ملیبرن میں کھیلے گئے سیریز میں آخری و ن ڈے میچ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں پر دو سو چہتر رنز بنائے۔۔ایڈم وجیس نے ناقابل شکست ایک سو بارہ رنز اسکور کیے۔ٹینو بیسٹ اور ڈوئین براوو نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔



ہدف کے تعا قب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم دو سو ستاون رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ جونسن چارلز ایک سو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے لیکن ان کی سینچری بھی ویسٹ انڈیز کو کلین سوئپ سے نہ بچا سکی۔ کلنٹ مک کے اور مچل جونسن نے تین تین وکٹیں حاصل کی۔ ایڈم وجیس کو ناٹ آؤٹ اننگز کھیلنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.