13 فروری 2013
وقت اشاعت: 9:55
راولپنڈی فیصل آباد ریجن نے افغانستان کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا
اے آر وائی - راولپنڈی فیصل آباد ریجن کی مشترکہ ٹیم نے افغانستان کرکٹ ٹیم کو ایک روزہ پریکٹس میچ میں آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کی ٹیم ایک سو چھیاسٹھ رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ رحمت شاہ نے اڑتالیس، شبیر احمد اور میرویس اشرف نے بتیس بتیس رنز سکور کیئے۔ سہیل تنویر نے تین اور سمیع اللہ نیازی نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
راولپنڈی فیصل آباد ریجن نے مطلوبہ ہدف صرف دو وکٹوں کے نقصان پر اکتیس اوورز میں پورا کر لیا۔ اویس ضیا پچہتر رنز اسکور کر کے مین آف دی میچ قرار پائے جبکہ بابر اعظم نے چوسٹھ رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان اے اور افغانستان کے مابین ون ڈے میچ کل کھیلا جائے گا۔ جس میں پاکستان اے کی قیادت شاہد آفریدی کریں گے۔