10 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 19:54
ورلڈٹی20 میں عمدہ کارکردگی کی امیدہے،ذکاء اشرف
اے آر وائی - چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے دبئی کے ہوٹل میں آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کی فاتح ٹیم کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ انہوں نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کی عمدہ کارکردگی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ذکااشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے آسٹریلیاکو ہرا کر پوری قوم کو خوشیاں فراہم کیں۔ ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی میں بھی قومی ٹیم سے عمدہ کارکردگی کی امیدہے۔ جس کیلئے پوری قوم دعائیں کرے۔
ذکا اشرف نے کہاکہ سعید اجمل کے اعزاز میں پاکستان کرکٹ بورڈ تقریب منعقد کریگا،جس میں سعید اجمل کو ایوارڈ دیاجائیگا،ذکاء اشرف کا کہنا تھا،پاکستان پریمیئر لیگ کا انعقادمارچ دوہزار تیرہ تک ہوگا۔ کپتان محمدحفیظ نے کہاکہ تمام کھلاڑی متحد ہیں۔ ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی میں بھی کامیابی کیلئے بھرپورکوشش کریں گے۔