10 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 22:36
تیسرا ٹی20:پاکستان کو جیت کے لئے 169رنز درکار
اے آر وائی - پاکستان اورآستڑیلیا کے مابین کھیلی جانے والی ٹی ٹونٹی سیریز کے تیسرے میچ میں آسٹریلیا کی جانب سے دھواں دھار بیٹنگ کے باعث پاکستان کو جیت کے لئےایک سو انہتر رنز کا ہدف ملا ہے۔ آسٹریلیا نے ایک سو اڑسٹھ رنز بنائے اوراسکے سات کھلاڑی آئوٹ ہوئے ۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی آسٹریلیا کے دونوں اوپنرز شان واٹسن اور ڈیوڈ وارنر نے انتہائی جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہو ئے آسٹریلیا کی ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی ڈیوڈ وارنر نے نصف سینچری اسکور کرتے ہوئے انسٹھ رنز بنائے اسے یاسر عرفات نے آئوٹ کیا جبکہ شین واٹسن سینتالیس رنز بناکر یاسرعرفات ہی کی گیند پر عمر گل کے ہوتھوں کیچ آئٹ ہوئے ۔ میکس ویل نے بیس گیندوں پر ستائیس رنز بنائے رضا حسن کی گیند پر ناصر جمشید نے ان کا کیچ لیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے جارج بیلی صرف تین رنز بناکر سعید اجمل کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ کیمرون وائٹ کوئی رن بنائے بغیر عمر گل کی گیند پر عمر اکمل کے ہاتھوں کیچ آئٹ ہوئے۔ مائیک ھسی سعید اجمل کی گیند پر آئوٹ ہوئے۔ ڈینئیل کرسچن بھی عمر گل کی گیند پر کامران اکمل کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے ۔
پاکستان کی جانب سے سعید اجمل عمر گل اوریاسرعرفات نے دو وکٹیں لیں ۔ رضا حسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔