تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
11 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 20:24

کامیابی سے کھلاڑیوں کا اعتماد بحال ہوا ہے، جارج بیلی

اے آر وائی - آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان جارج بیلی نے کہا ہے کہ پاکستان کو آخری میچ میں شکست دینے سے رینکنگ میں بہتری کیساتھ کھلاڑیوں کا اعتماد بھی بحال ہوا ہے۔ پاکستان کو آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دینے سے آسٹریلوی ٹیم ایک درجہ بہتری کے بعد آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔



کپتان جارج بیلی کا کہنا ہے کہ ابتدائی دو میچوں میں شکست کے بعد تمام کھلاڑیوں نے آخری مقابلہ جیتنے کیلئے سخت محنت کی تھی۔ اوپنرز نے عمدہ آغاز فراہم کی جس سے کھلاڑیوں کا اعتماد بحال ہوا اور پاکستان کو ہرانے میں کامیاب رہے۔ آسٹریلوی کپتان نے اعتراف کیا کہ پاکستان ایک خطرناک ٹیم ہے جو مشکل صورتحال میں بھی کم بیک کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.