11 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 22:16
انگلینڈ اورجنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی بے نتیجہ رہا
اے آر وائی - انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نظر ہوگیا۔ سیریز میں جنوبی افریقا کو ایک صفر سے سبقت حاصل ہے۔ مانچسٹر میں کھیلا گیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ بارش کی وجہ سے نو اوورز تک محدود کردیا گیا۔
انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جنوبی افریقی ٹیم سات وکٹوں پر ستتر رنز بناسکی۔ ہاشم آملہ سینتالیس رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ اسٹیون فن نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں انگلینڈ نے دو وکٹوں پر انتیس رنز اسکور کیے تھے کہ بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا اور مزید کھیل نہ ہوسکا۔ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ بدھ کو برمنگھم میں کھیلا جائیگا۔