تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
12 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 2:11

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ، پاکستان کی تنزلی

اے آر وائی - آسٹریلیا کیخلاف آخری ٹی ٹوئنٹی میں شکست پاکستان کی رینکنگ میں تنزلی کا سبب بن گئی۔ قومی ٹیم دوبارہ چھٹی پوزیشن اور آسٹریلیا ترقی کرکے نویں نمبرپر پہنچ گیا۔ پاکستان ٹیم دودرجہ تنزلی کے بعد دوبارہ چھٹی پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔



آسٹریلیا نے آخری میچ میں فتح کے بعد ایک درجہ ترقی پائی اور آئی سی سی رینکنگ میں دوبارہ دسویں سے نویں پوزیشن حاصل کی۔ قومی کرکٹ ٹیم نے بارہ ٹی ٹوئنٹی میچوں کے بعد ایک سو آٹھ ریٹنگ پوائنٹس حاصل کئے ہیں۔ آسٹریلیا کے چورانوے ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔ آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں جنوبی افریقہ پہلے نمبر پر ہے ۔ انگلینڈ دوسرے اورسری لنکا کی تیسری پوزیشن ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.