تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
12 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 12:10

فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائر، کولمبیا نے چلی کو1- 3سے ہرا دیا

اے آر وائی - ورلڈکپ فٹبال کوالیفائر میں کولمبیا نے چلی کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرادیا اور تیرہ پوائنٹس لیکر ارجنٹائن کے ساتھ سرفہرست ہوگیا۔ سانتیاگو میں کولمبیا نے ایک گول کے خسارے میں جانے کے بعد شاندار کم بیک کیا۔



چلی کے مڈفیلڈر گیری میڈل کو چونتیس ویں منٹ میں فاؤل کے بعد میدان سے باہر بھیج دیاگیاجس کے بعد چلی کو دس کھلاڑیوں سے بقیہ میچ کھیلناپڑا۔ کولمبیا نے اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا اور دوسرے ہاف میں پے درپے تین گول کرکے ایک گول کے خسارے کو تین ایک کی فتح میں بدل دیا۔



کولمبیا نے جمعہ کو یوروگوئے کو چار صفر سے آؤٹ کلاس کردیاتھا۔چلی سے میچ کے بعد کولمبیاتیرہ پوائنٹ کیساتھ گروپ لیڈر ارجنٹائن کے ہم پلہ ہوگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.