تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
12 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 12:5

اینڈی مرے کا ٹرافی کے ساتھ نیویارک سنٹرل پارک کا دورہ

جیو نیوز - نیویارک …برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے نے یوا یس اوپن جیتنے کے بعد ٹرافی کے ساتھ نیویارک کے سنٹرل پارک کا دورہ کیا۔ برطانیہ کے اینڈی مرے نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں سربیا کے نوواک جوکووچ کو شکست دے کر تاریخ رقم کر دی ہے۔وہ76سال میں گرینڈ سلیم جیتنے والے پہلے برطانوی کھلاڑی ہیں۔ ان سے پہلے یہ اعزاز فریڈ پیری نے 1936میں حاصل کیا تھا۔25 سالہ چمپئن نے ٹرافی کے ساتھ نیویارک میں واقع سنٹرل پارک کا دورہ کیا جس کے بعد انہوں نے برطانوی قونصل جنرل کے گھر اپنے اعزاز میں تقریب میں بھی شرکت کی۔ برطانیہ کے بہترین ٹینس کھلاڑی کا اگرچہ ومبلڈن جیتنے کا خواب اس سال پورا نہ ہو سکا لیکن پھر بھی یہ ان کے کیریئر میں اب تک کا بہترین سال ثابت ہوا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.