تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
12 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 12:30

فتح کے عزم کیساتھ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کریں گے،ڈیرن سیمی

اے آر وائی - ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی میں فیورٹ نہیں ہے لیکن ہم فتح کے عزم کے ساتھ ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے۔



ڈیرن سیمی نے اسپنر سنیل نرائن کو ورلڈکپ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کیلئے ویسٹ انڈین ٹیم کا سب سے خطرناک ہتھیار قرار دیتے ہوئے کہاکہ سنیل نرائن نے مختصر کیریئر میں غیر معمولی کارکردگی سے صلاحیتوں کااظہار کیا ہے اورہرکوئی اسے مسٹری اسپنر قرار دے رہاہے۔وہ ٹورنامنٹ میں ٹیم کا خطرناک ہتھیار ثابت ہوگا۔



ویسٹ انڈین کپتان نے کہاکہ ہمارا صرف ایک ہدف ہے کہ ہر میچ میں فتح کے لئے میدان میں اتریں گے اور انہیں اپنے کھلاڑیوں پر اعتماد ہے جو ویسٹ انڈیز کو چیمپئن بنا سکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.