12 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 12:43
انگلینڈ ,جنوبی افریقہ کے درمیان آخری ٹی ٹوئنٹی آج ہوگا
اے آر وائی - انگلینڈ اورجنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا اورآخری ٹوئنٹی ٹوئنٹی آج ایجبسٹن میں کھیلاجارہاہے۔ جنوبی افریقہ کوسیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔دوسرا میچ بارش کے باعث نامکمل رہاتھا۔
انگلش کرکٹ ٹیم آج کا میچ جیت کر سیریز برابرکرنا چاہتی ہے۔کپتان اسٹورٹ براڈ کے مطابق کامیابی سے ناصرف سیریز برابر ہوگی بلکہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے قبل ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔انگلش ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔
جنوبی افریقہ کے کپتان ڈی ویلیئر سیریز جیتنے کیلئے پرعزم ہیں۔انہوں نے میگاایونٹ سے قبل ریزور کھلاڑیوں کو کھلانے کا عندیہ دیاہے۔اس صورت میں فرحان بہار دین ڈیبیو کرسکتے ہیں اور وین پارنل کوبھی موقع مل سکتاہے۔