تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
12 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 12:53

شاہدآفریدی کی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے دعاؤں کی اپیل

اے آر وائی - پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے پرستاروں سے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے قومی ٹیم کو بھرپور انداز میں سپورٹ کرنے اور فتح کیلئے دعائیں کرنے کی اپیل کی ہے۔



شاہدآفریدی نے ایک انٹرویو میں کہاکہ آسٹریلیا کیخلاف کلین سوئپ مکمل نہ کرنے کا افسوس ہے لیکن اب ہماری تمام تر توجہ ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی پرمرکوز ہوگی۔پاکستان ٹیم میگاایونٹ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے کی اہل ہے،پرستار اپنے کھلاڑیوں پر اعتماد برقرار رکھیں اور ہماری کامیابی کیلئے دعائیں کریں۔



شاہد آفرید ی زخمی ہونے کی وجہ سے آسٹریلیا سے سیریز نہیں کھیل سکے۔ انہوں نے کہاکہ وہ کوچ ڈیو واٹمور کی رہنمائی میں اپنی بیٹنگ پر بہت زیادہ محنت کررہے ہیں کیونکہ انہیں علم ہے کہ ورلڈٹی ٹوئنٹی میں ٹیم کیلئے ان کی بیٹنگ کی بھی بہت اہمیت ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.