تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
13 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 11:52

تیسراٹی ٹوئنٹی ،انگلینڈ کامیاب، جنوبی افریقہ سے سیریز برابر

اے آر وائی - انگلینڈ تیسرے ٹوئنٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ کواٹھائیس رنز سے ہرا کر سیریز برابرکرنے میں کامیاب ہوگیا۔انگلش ٹیم ون ڈے کے بعد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھی جنوبی افریقہ سے رینکنگ میں نمبرایک پوزیشن واپس لے لی۔



ایجبسٹن میں بارش سے متاثرہ میچ گیارہ گیارہ اوورز تک محدود کردیا گیا۔ انگلینڈ نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو اٹھارہ رنز بنائے۔کیز ویٹر نے بتیس گیندوں پر پچاس اور جوز بٹلر نیصرف دس بالز پر تین چھکوں کی مدد سے بتیس رنز بنائے۔



جنوبی افریقہ کے مورنی مورکل اور بوتھا نے دو،دو وکٹیں لیں۔جنوبی افریقہ کی ٹیم گیارہ اوورز میں پانچ وکٹ کھوکر نوے رنز بناسکا۔ہاشم آملا چھتیس،البے مورکل سترہ اور اونٹانگ دس رنز ہی ڈبل فیگر میں اسکورکرسکے۔ انگلینڈ کے بریسنن اور سوان نے دو،دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.