تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
13 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 12:47

بھارتی ٹیم ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کیلئے سری لنکا پہنچ گئی

اے آر وائی - مہندرا سنگھ دھونی کی قیادت میں بھارتی کرکٹ ٹیم ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی میں شرکت کیلئے بدھ کی شام سری لنکا پہنچ گئی۔ کینسر سے جنگ جیت کر ٹیم میں شامل یوراج سنگھ بھارتی ٹیم میں سب کی توجہ کا مرکز ہیں۔



بھارت دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور افغانستان کے ساتھ گروپ اے میں شامل ہے اور میگاایونٹ میں اپنا پہلا میچ انیس ستمبرکو افغان ٹیم کے خلاف کھیلے گی۔ٹورنامنٹ سے قبل بھارت ہفتے کو سری لنکا اور پیر کو پاکستان کیخلاف وارم اپ میچز بھی کھیلے گا۔



بھارتی ٹیم نیوزی لینڈ سے ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ہارگئی لیکن کینسر سے نجات کے بعد یوراج سنگھ نے چونتیس رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر اپنے عزائم کا اظہار کیا۔کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا کہنا ہے کہ ان کی تیاری بہت عمدہ اور تمام کھلاڑی بیس اوورز کی کرکٹ کے ماہر ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.