تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
13 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 13:18

بھارت کیخلاف وارم اپ میچ، میگاایونٹ کی تیاری ہوگی، حفیظ

اے آر وائی - پاکستانی ٹیم کے کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ بھارت کیخلاف وارم اپ میچ میگا ایونٹ کی تیاری میں فائدہ مند ثابت ہوگا اور کھلاڑی دباوٴ میں کھیلنے کیلئے ذہنی طور پر تیار ہوجائیں گے۔



کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہاکہ دونوں ممالک کے شائقین کو پاک بھارت میچ کا بے صبری سے انتظار رہتا ہے۔ وارم اپ میچ میں ٹکراوٴ سے شائقین اپنے ہیروز کو ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔



پاکستانی کپتان نے پاک، بھارت کرکٹ روابط جلد بحال ہونے دونوں ٹیموں کے ایک دوسرے کے ملک میں جاکر کھیلنے کی خواہش ظاہر کی۔ محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ راوٴنڈ میچز میں نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش آسان حریف ثابت نہیں ہوں گے۔



سخت محنت اور ٹیم ورک کیساتھ ہی کامیابی حاصل ہوگی۔ پاکستان اوربھارت کے درمیان وارم اپ میچ سترہ ستمبر کو کھیلا جائے گا۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.