تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
13 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 13:27

سعید اجمل ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے بھی نمبر ایک بولربن گئے

اے آر وائی - پاکستان کے مایہ ناز اسپنر سعید اجمل آئی سی سی کی تازہ رینکنگ کے مطابق ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے بھی نمبر ایک بولر بن گئے۔سعید اجمل پہلے ہی ون ڈے میں نمبر ایک اور ٹیسٹ بولنگ میں تیسری پوزیشن پر فائز ہیں۔



سعید اجمل نے دبئی میں آسٹریلیا کیخلاف حالیہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں چھ وکٹیں حاصل کیں اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔انگلینڈ ،جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اختتام پر آئی سی سی کی جاری کردہ سیریز میں سعید اجمل سات سوبیاسی پوائنٹس کے ساتھ نمبرون بن گئے۔



انگلینڈ کے گریم سوان بیالیس پوائنٹس کے فرق سے نمبر دو ہیں۔ سعید اجمل پہلے ہی ون ڈے کرکٹ میں سات سوانسٹھ پوائنٹس کے ساتھ نمبر ون پوزیشن پر فائز ہیں۔ٹیسٹ بولرز رینکنگ میں آف اسپنر آٹھ سوبتیس پوائنٹس لیکر تیسرے نمبر پرہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.