تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
13 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 13:38

وارم اپ میچز:سری لنکا اورآئرلینڈ کی فتوحات

اے آر وائی - ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کے وارم اپ میچز میں سری لنکا نے ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ نے زمبابوی کو شکست دے دی۔سری لنکا کے مہیلا جے وردنے اور تلکرتنے دلشان نے نصف سنچریاں بنائیں۔



کولمبو میں وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کے خلاف چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سوبتیس رنز بنائے۔جونسن چارلس تیس،ڈیرن براوو انتیس اور کیرن پولارڈ ناٹ آؤٹ اٹھائیس رنز بنا کر نمایاں رہے۔



سری لنکا کے کولاسکیرانے دووکٹیں لیں۔سری لنکا نے ایک وکٹ کھو کر ہدف عبور کرلیا۔مہیلا جے وردنے ستاون اور دلشان پچاس رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔آئرلینڈ نے پانچ وکٹ کھوکر ایک سو اکیاسی رنز بنائے۔ نیل اوبرائن نے باسٹھ رنز بنائے،کیون اوبرائن تیس رنز بناکرناٹ آؤٹ رہے۔ زمبابوے کے ایم پوفو نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.