13 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 18:36
ورلڈٹی ٹوئنٹی میں شرکت امن کی بحالی کیلئے اہم ہے،نوروزمینگل
اے آر وائی - افغانستان کے کپتان نوروز مینگل کا کہنا ہے کہ ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی میں عمدہ کارکردگی سے افغانستان میں امن کی بحالی میں مدد ملے گی اور افغان ٹیم اسی مقصد کو مدنظر رکھتے ہوئے ایونٹ میں شرکت کریگی۔ افغانستان گروپ اے میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور بھارت کے ساتھ شامل ہے۔ افغان ٹیم انیس ستمبر کوپہلا میچ بھارت سے کھیلے گا۔
پریس کانفرنس میں افغان کپتان نوروز مینگل نے کہاکہ افغانستان نے دوہزاردس میں پہلی بار ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے کوالیفائی کیاتھا تو افغانستان کے ستر ہزار نوجوانوں نے کرکٹ کھیلنا شروع کردی تھی اور ٹیم کی عمدہ کارکردگی کے بعد یہ تعداد پانچ لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔
انھوں نے توقع ظاہر کی کہ میگا ایونٹ میں عمدہ کارکردگی ملک کے تیس سے چالیس فیصد افراد کو اس کھیل کی جانب راغب کریگی اور یہ بہت مثبت بات ہے کہ نوجوان منفی سرگرمیوں کے بجائے کرکٹ کھیلیں۔