تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
13 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 21:36

کھیلوں میں مداخلت، آئی او سی کا حکومت پاکستان سے جواب طلب

اے آر وائی - انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے حکومت پاکستان کو کھیلوں کی قومی فیڈریشنز کے معاملات میں مبینہ مداخلت کے بارے میں جواب داخل کرنے کے لئے پندرہ ستمبر تک کی مہلت دی ہے۔ اولمپکس کی عالمی تنظیم آئی او سی نے پاکستان حکومت سے پوچھا ہے کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کیا قومی اسپورٹس بورڈ کی رکن ہے۔ اگر نہیں تو پی او اے کے معاملات میں مداخلت کو روکا جائے۔



آئی او سی پہلے ہی واضح کرچکی ہے کہ اولمپک چارٹر کے مطابق معاملات درست کرلیے جائیں،دوسری صورت میں سخت کارروائی کی جاسکتی ہے۔ ڈی جی پی ایس بی سید امیر حمزہ گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے دی گئی دو ماہ کی مہلت ختم ہوگئی ہے ،یہ عہدیدار اگر مستعفی نہ ہوئے تو سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف وزری تصور کی جائے گی ۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ ایسی تمام اسپورٹس فیڈریشن کی سالانہ اور خصوصی گرانٹ بھی روک سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.