تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
14 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 0:26

ٹوئنٹی ٹوئنٹی کی ٹرافی بھی حاصل کرناچاہتے ہیں،جارج بیلی

اے آر وائی - آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان جارج بیلی کا کہنا ہے کہ ورلڈٹوئنٹی ٹوئنٹی واحد ٹرافی ہے جو آسٹریلیاکے پاس نہیں اور ہم یہ ٹرافی بھی حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ آسٹریلیا ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کے گروپ بی میں ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے ساتھ شامل ہے اور اپنا پہلا میچ آئرش ٹیم سے کھیلے گا۔



کولمبو میں پریس کانفرنس میں جارج بیلی نے کہا کہ آسٹریلوی پلیئرز پہلے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو سنجیدگی سے نہیں لیتے تھے، لیکن اب صورتحال بدل گئی ہے اور ہم بیس اوورز کے ٹورنامنٹ کو بھی ورلڈکپ جیسی اہمیت دیتے ہیں۔ آسٹریلیاٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نویں نمبر پر ہے۔ اس بارے میں جارج بیلی نے کہاکہ وہ رینکنگ کو زیادہ اہمیت نہیں دیتے، ٹیم کی اصل کارکردگی میدان میں ہوتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.