14 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 12:15
پاکستان اور بنگلہ دیش کے اسپنرز خطرناک ہیں، راس ٹیلر
اے آر وائی - نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان راس ٹیلر نے اعتراف کیاہے کہ ان کی ٹیم پاکستان اور بنگلہ دیش کے ساتھ مشکل گروپ میں شامل ہے، دونوں ٹیموں کے اسپنرز خطرناک ہیں۔
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے قبل نیوزی لینڈ ہفتے کو آسٹریلیا اور پیر کوجنوبی افریقہ سے پریکٹس میچ کھیلے گا۔کیویز کا بنگلہ دیش سے مقابلہ اکیس اور پاکستان سے میچ تئیس ستمبر کو ہوگا۔
کولمبو میں پریس کانفرنس میں راس ٹیلرنے کہاکہ گذشتہ دو ماہ میں انکی ٹیم نے ویسٹ انڈیز اور بھارت کے مشکل ٹورز کئے لیکن دورے کا اختتام بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں فتح کیساتھ ہواجس سے ٹیم کااعتماد بحال ہواہے۔
انہوں نے کہاکہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی میں اٹیکنگ کرکٹ کھیلی جاتی ہے لیکن ہمارے گروپ میں شامل پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں میں ورلڈ کلاس اسپنرز شامل ہیں،جن کا سامناکرنے کیلئے منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔