14 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 12:24
پی سارا اسٹیڈیم کولمبو میں پاکستان ٹیم کا پہلا پریکٹس سیشن
اے آر وائی - پاکستان کرکٹ ٹیم کا پہلا پریکٹس سیشن کولمبوکے پی سارا اسٹیڈیم میں ہوا۔آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے کھلاڑیوں کو بکیز سے بچنے کیلئے لیکچر بھی دیاگیا۔ کولمبو میں قومی ٹیم کے پہلے سیشن میں بیٹنگ پر زیادہ زور دیاگیا۔ ڈی جی پی سی بی جاوید میانداد نے بیٹنگ کیلئے کریز پر آنے والے ہر کھلاڑی کو خصوصی ٹپس دیں۔
پاکستان ٹیم اتوار تک روزانہ دو سیشن میں پریکٹس کریگی۔پیر کو روایتی حریف پاکستان اور بھارت وارم اپ میچ کیلئے مدمقابل ہونگے۔
بھارت کیخلاف وارم اپ میچ کو کپتان محمدحفیظ نے میگاایونٹ کی تیاری کیلئے بیحد اہم قرار دیا ہے۔ آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے کھلاڑیوں کو وڈیوز اور لیکچر کے ذریعے بکیز سے محفوظ رہنے کے بارے میں آگاہی دی گئی اور کسی بھی مشتبہ شخص کے رابطے کی فوری رپورٹ کوکہاگیا۔ آئی سی سی نے تمام ٹیموں کیلئے اس قسم کے لیکچرز کا اہتمام کیاہے۔