تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
16 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 12:56

ٹی ٹوئنٹی:پاکستان اور بھارت کا وارم اپ میچ کل کھیلا جائیگا

اے آر وائی - روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان وارم اپ میچ پیر کو کولمبو میں کھیلاجائیگا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔



کسی بھی طرز کی کرکٹ میں پاک،بھارت مقابلے کا دنیابھر میں انتظار کیاجاتاہے۔پاکستان ٹیم کے کوچ ڈیوواٹمور کاکہنا ہے کہ پاک، بھارت میچ میگاایونٹ کے تناظر میں بیحداہم ہے۔کھلاڑی کامیابی کیلئے پر عزم ہیں اور جیت سے ٹیم کامورال بلند ہوگا۔بھارتی ٹیم نے سری لنکا کے خلاف وارم اپ میچ بڑے مارجن سے جیت کرعزائم کااظہار کیاہے۔ میچ میں عرفان پٹھان نے پانچ اور بالاجی نے تین وکٹیں لیکر تمام ٹیموں کے لئے خطرے کی گھنٹی

بجادی ہے۔



پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں صرف دو میچز پہلے میگاایونٹ میں کھیلے گئے ہیں۔ گروپ میچ ٹائی ہونے کے بعد بھارت نے بال آؤٹ قانون کے تحت جیتا۔فائنل میں بھارت، پاکستان کو پانچ رنز سے شکست دیکر ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کا پہلا چیمپئن بنا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.