تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
16 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 2:44

بھارتی ٹینس پلیئرز مہیش بھوپتی اور روہن بھوپنا پر 2 سال کی پابندی عائد

جیو نیوز - ممبئی … بھارتی ٹینس فیڈریشن نے مہیش بھوپتی اور روہن بھوپنا پر 2سال کی پابندی لگادی ہے۔ لندن اولمپکس سے پہلے بھارت نے ڈبلز مقابلوں کیلئے مہیش بھوپتی اور لینڈر پیز کی جوڑی کا انتخاب کیا، لیکن مہیش نے لینڈر پیز کے ہمراہ کھیلنے سے انکار کردیا جبکہ روہن بھوپنا بھی لینڈر پیز کے ساتھ پیئر بنانے پر رضامند نہیں ہوئے، یوں بھارت کو اولمپکس میں 2 ٹیمیں بھیجنا پڑی، ایک پیئر مہیش بھوپتی اور اعصام الحق کے سابق پارٹنر روہن بھوپنا پر مشتمل تھا، دوسری جوڑی لینڈر پیز اور وشنو وردھن پر مشتمل تھی۔ بھارتی ٹینس فیڈریشن نے روہن اور مہیش پر 2 سال کی پابندی عائد کردی ہے، یوں آئندہ ماہ نیوزی لینڈ کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی کیلئے نئی ٹیم منتخب ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.