18 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 16:3
پاکستان کیخلاف شکست ٹیم کیلئے برا دن ثابت ہوا، روہت شرما
اے آر وائی - بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین روہت شرما کا کہنا ہے کہ پاکستان کیخلاف وارم اپ میچ میں شکست ٹیم کیلئے برا دن ثابت ہوا ہے۔ کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی بیٹسمین نے کہا کہ وکٹ بیٹسمینوں کیلئے سازگار تھی۔ بدقسمتی سے بولرز عمدہ کارکردگی دکھا نہ سکے۔ شکست سے کھلاڑیوں کو خامیاں دور کرنے کا موقع مل گیا ہے۔
افغانستان کیخلاف شاندار کامیابی کیساتھ میگا ایونٹ میں کم بیک کریں۔ روہت شرما کے مطابق پاکستان کیخلاف وارم اپ میچ تھا لیکن کھلاڑی فائنل مقابلہ سمجھ کر کھیلے۔بھارتی ٹیم کا مقصد مقابلہ جیتنا تھا۔ گروپ اے میں بھارت کے ہمراہ افغانستان اور دفاعی چیمپیئن انگلینڈ بھی شامل ہے، مقابلے کانٹے کے ثابت ہوں گے جس کے لیے کوئی غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔