18 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 22:24
قومی خواتین کرکٹ ٹیم پنک ربن مہم کی خیر سگالی سفیر مقرر
اے آر وائی - پنک ربن پاکستان نے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کو پنک ربن مہم کا خیر سگالی سفیر مقرر کر دیا ہے۔ قومی ٹیم ورلڈ ویمنز ٹی ٹوینٹی میں یکم اکتوبر کا میچ پنک ربن لگا کر کھیلے گی۔
پنک ربن پاکستان کے نمائندے عمر آفتاب نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم کو بریسٹ کینسر کے خلاف پنک ربن مہم کے بارے لیکچر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ اکتوبر کا ماہ پوری دنیا میں بریسٹ کینسر کے خلاف مہم کے طور پر منایا جاتا ہے۔
اس موقع پر قومی ٹیم کی کپتان ثنا میر نے پنک ربن مہم کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مہم کو بھرپور انداز میں چلانے کی یقین دہانی کرائی۔