تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
19 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 1:0

ورلڈ20 ٹوینٹی : پاکستان اور انگلینڈ وارم اپ میں آج مد مقابل

اے آر وائی - ورلڈ ٹوینٹی ٹوینٹی میں پاکستان اپنا دوسرا وارم اپ میچ آج کھیلے گا۔ جس میں اس کا سامنا دفاعی چیمپین انگلینڈ سے ہوگا۔ ورلڈ ٹوینٹی ٹوینٹی میں اپنی مہم شروع کرنے سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلے وارم اپ میچ میں بھارت کو پانچ وکٹ سے شکست دی۔ پاکستان اپنا پہلا گروپ ڈی کا میچ تیئس مارچ کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا جس سے قبل وہ دوسرا اور آخری وارم اپ میچ انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔ جو پاکستانی وقت کے مطابق صبح نو بجے شروع ہوگا۔



پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ورلڈ ٹوینٹی ٹوینٹی میں ہونے والے میچوں پر نظر ڈالی جائے تو اس میں انگلینڈ کا پلڑا بھاری دکھائی دیتا ہے۔اس ایونٹ میں دونوں ٹیمیں دو مرتبہ مدمقابل آئی ہیں اور ہربار انگلینڈ ہی کامیاب رہا ہے۔ انگلش ٹیم نے دو ہزار نو میں پاکستان کو اڑتالیس رنز سے ہرایا اور دوہزار دس میں پاکستان چھ وکٹ سے بازی ہار گیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.