تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
19 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 1:10

ورلڈ ٹی20:آسٹریلیا آئرلینڈ سے اورافغانستان بھارت کے مد مقابل

اے آر وائی - ورلڈ ٹوینٹی ٹوینٹی میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے۔ جس میں آسٹریلیا کا سامنا آئرلینڈ سے ہوگا جبکہ افغانستان کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔ کولمبو میں ورلڈ ٹوینٹی ٹوینٹی کا دوسرا میچ آسٹریلیا اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، گروپ بی کا یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔



اس میچ میں بظاہر آسٹریلوی ٹیم مضبوط دکھائی دیتی ہے لیکن آئرش ٹیم اپ سیٹ کرنے کے لیے بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ دوسرے میچ میں ون ڈے کی عالمی چمیپین بھارت کا مقابلہ افغانستان سے ہوگا۔ جو پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے کھیلا جائے گا۔ بھارتی ٹیم اپنی مضبوط بیٹنگ لائن کی وجہ سے اس میچ فیوریٹ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.