تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
19 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 12:38

وارم اپ میچ :دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے پاکستان کو ہرادیا

اے آر وائی - ٹی ٹوئنٹی وارم اپ میچ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے پاکستان کو پندرہ رنز سے ہرادیا۔سعید اجمل کی چار وکٹوں کی بدولت انگلش ٹیم ایک سوگیارہ رنز پر آؤٹ ہوئی۔جواب میں پاکستان نو وکٹ کھوکر چھیانوے رنز ہی بناسکا۔



کولمبو میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔انگلش ٹیم انیس اعشاریہ تین اوور ز میں ایک سوگیارہ رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ لیوک رائٹ نے اڑتیس جوز بٹلر نے پندرہ اورجانی بیرسٹو نے چودہ رنز بنائے۔



پاکستان کی جانب سے سعید اجمل نے چودہ رنز دیکر چار وکٹیں لیں،رضا حسن اور یاسر عرفات نے دو،دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پاکستان کی اننگز کے آغاز میں کپتان محمدحفیظ بغیرکوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔ عمران نذیرچودہ،ناصر جمشید سولہ اور اسد شفیق بیس رنز بناسکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.