19 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 20:44
ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی کی تاریخیں تبدیل
اے آر وائی - پاکستان اور بھارت کی درخواست پر ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی کی تاریخیں تبدیل کر دی گئی ہیں۔ جبکہ انڈور ہاکی ایشیا کپ بھی اب نومبر کی بجائے دسمبر میں اسلام آباد میں ہو گا۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سکیکرٹری آصف باجوہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پی ایچ ایف اور ہاکی انڈیا نے ایشین ہاکی فیڈریشن کو درخواست کی تھی آسٹریلیا میں ہونے والی چیمپینز ٹرافی کے بعد کھلاڑیوں کو آرام کے لئے وقت دینا چاہیئے۔ جس کے بعد اے ایچ ایف نے ایشین چیمپینز ٹرافی کی تاریخیں تدبیل کر کے اسے بیس سے ستائیس دسمبر تک دوحہ میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد میں ہونے والاانڈور ایشیا کپ بھی ٹرف نہ پہنچنے کے باعث نومبر کی بجائے ستائیس سے 31دسمبر تک ہو گا۔