تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
19 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 20:53

گنیز بک اور سپورٹس بورڈ پنجاب کل معاہدے پر دستخط کریں گے

اے آر وائی - پنجاب یوتھ فیسٹیول کے لئے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ اور سپورٹس بورڈ پنجاب کے مابین معاہدے پر دستخط کل لاہور میں ہوں گے۔ پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر رانا مشہود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا نمائندہ برطانیہ سے لاہور پہنچے گا اور پنجاب سٹیڈیم میں ہونے والی رنگا رنگ تقریب معاہدے پر دستخط ہوں گے۔



انہوں نے بتایا کہ پنجاب یوتھ فیسٹیول کے دوران پچیس کے قریب عالمی ریکارڈ توڑنے کی کوشش کی جائے گی۔ جن کا جائزہ لینے کے لئے گنیز بک کی علیحدہ ٹیم لاہور آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یوتھ فیسٹیول کے ذریعے دنیا کو پیغام جا رہا ہے کہ پاکستان پرامن ملک ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.