19 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 22:5
ورلڈ ٹوینٹی ٹوینٹی: بھارت کا افغانستان کو 160 رنز کا ہدف
اے آر وائی - ورلڈ ٹوینٹی ٹوینٹی میں بھارت نے افغانستان کو ایک سو ساٹھ رنز کا ہدف دیا ہے۔ بھارت کی اننگز کی خاص بات ویرات کوہلی کی نصف سینچری تھی۔ ورلڈ ٹی ٹوینٹی کے گروپ اے کے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارت نے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹ پر ایک سو انسٹھ رنز بنالیے۔
میچ میں افغان فیلڈرز نے متعدد کیچز بھی ڈراپ کیے۔ بھارت کی اننگز کی خاص بات ویرات کوہلی کی نصف سینچری تھی۔ ان کے علاوہ سریش رائنا نے بھی اڑتیس رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ افغانستان کی جانب سے شاپور زدران نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔