20 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 16:12
ورلڈٹوئنٹی20: پاکستان کرکٹ ٹیم پالے کیلے پہنچ گئی
اے آر وائی - پاکستان کرکٹ ٹیم کولمبو سے پالے کیلے پہنچ گئی ہے۔قومی ٹیم ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے پریکٹس کا آغاز جمعہ سے کرے گی۔ کولمبو میں کھیلے گئے پریکٹس میچز میں پاکستان نے بھارت کو ہرایا اور انگلینڈ سے ہارگیا۔
پاکستان ٹیم ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے گروپ ڈی میں نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے ساتھ شامل ہے اور اپنے دونوں گروپ میچز پالے کیلے میں کھیلے گی۔ میگا ایونٹ میں پاکستان کا پہلا میچ اتوار کو نیوزی لینڈ سے ہوگا۔
منگل کو گرین شرٹس ٹیم بنگلہ دیش سے مقابلہ کرے گی۔پالے کیلے پہنچنے پر تھکن کے باعث ٹیم تربیت کاآغاز جمعہ سے کرے گی جس میں ٹیم کی خامیوں کو دور کرنے اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے کمبی نیشن کو حتمی شکل دی جائے گی۔