20 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 16:30
ڈیوس کپ ٹینس2013ء کے ڈراز کا اعلان
اے آر وائی - انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے ڈیوس کپ ورلڈگروپ دوہزار تیرہ کے ڈراز کا اعلان کردیاجس کے مطابق پانچ مرتبہ کا چیمپئن اسپین کا مقابلہ کینیڈا سے ہوگا۔ ڈیوس کپ ٹینس دوہزار بارہ کا فائنل سولہ سے اٹھارہ نومبرکو اسپین اور جمہوریہ چیک کے درمیان کھیلا جائیگا۔ اسپینش ٹیم ڈیوس کپ کے پہلے راؤنڈ کیلئے آئندہ سال کینیڈا کا سفر کریگی۔جمہوریہ چیک سوئٹزرلینڈکا مہمان ہوگا۔باہمی مقابلوں میں چیک ٹیم کو سوئٹزرلینڈ پر چھ دو سے برتری حاصل ہے۔
اس سال کے سیمی فائنلسٹ امریکا، برازیل کا مہمان ہوگاجبکہ ارجنٹائن،جرمنی کا میزبانی کریگا۔فرانس کا مقابلہ اسرائیل سے ہوگا۔قازقستان پہلے راؤنڈ میں آسٹریا کا سامنا کریگا۔اٹلی کی ٹائی کروشیا سے ہوگی۔ بیلجیئم کا مقابلہ سربیا سے ہوگا۔