تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
20 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 16:57

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اعزاز کے دفاع کیلئے شاندار ابتداہے،ڈینی برگز

اے آر وائی - انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اسپنر ڈینی برگز کا کہنا ہے کہ وارم اپ میچز میں آسٹریلیا اور پاکستان کے خلاف فتوحات اعزاز کے دفاع کے لئے شاندار ابتداہے۔عمدہ فارم میگاایونٹ میں بھی برقرار رکھیں گے۔



ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے بدھ کو پاکستان کیخلاف وارم اپ میچ پندرہ رنز سے جیت لیا۔ڈینی برگز نے میچ میں پندرہ رنز دیکر تین وکٹیں لیں۔ اس قبل انگلینڈ نے آسٹریلیا کو بھی وارم اپ میچ میں زیرکیاتھا۔ ڈینی برگز نے کہاکہ وارم اپ میچز میں آسٹریلیا اور پاکستان پر فتح اعزاز کے دفاع کیلئے بہترین ابتداہے۔



انگلینڈ اب جمعہ کو افغانستان کے خلاف دفاعی مہم کا آغاز زیادہ اعتماد سے کرے گا۔ ہمیں افغان ٹیم کو زیرکرنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔ہماری تیاری بہت عمدہ ہے اور ٹیم بیحد متوازن ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.