تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
20 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 20:25

انڈوپاک سیریز،شائقین کو زیادہ ویزے جاری کیے جائیں،ذکاء اشرف

اے آر وائی - چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں بھارتی ہائی کمشنر سے انڈو پاک سیریز کیلئے زیادہ ویزے جاری کرنے کی درخواست کرینگے۔



لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا سے ہونے والی ملاقات کے دوران ویزوں کے حوالے سے بات چیت ہوئی تھی۔ کوشش یہی ہےکہ شائقین کو بھارت کے زیادہ سے زیادہ ویزے باآسانی جاری ہو سکیں۔ پاکستانی ٹیم شیڈول کے مطابق رواں سال کے آخر میں بھارت کا دورہ کریگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.