تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
20 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 21:10

ورلڈ ٹی20،زمبابوے کا جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے94رنز کا ہدف

اے آر وائی - پالی کیلے میں کھیلے جارہے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے گروپ راؤنڈ میچ میں زمبابوے نے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے چورانوے رنز کا ہدف دیا ہے۔



مہندا راجا پکسے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ مضبوط حریف کیخلاف زمبابوے ٹیم کے بیٹسمین جم کر کھیلنے میں ناکام ثابت ہوئے اور وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتے رہے۔ مقررہ اوورز میں ترانوے رنز بناسکی۔ کریگ اروین نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اورسینتیس رنز کیساتھ نمایاں رہے۔ جاک کیلس نےچارمورنی مورکل نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.