تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
22 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 13:33

لیوک رائٹ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ننانوے کا دوسرا شکار

اے آر وائی - ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی میں افغانستان کے خلاف انگلینڈ کے لیوک رائٹ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔لیوک رائٹ ننانوے رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ لیوک رائٹ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ننانوے کے پھیر کا شکار ہونے والے دوسرے بیٹسمین ہیں۔



اسی سال ناٹنگھم میں انگلینڈ ہی کے الیکس ہل ویسٹ انڈیز کیخلاف ننانوے رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تھے۔ لیوک رائٹ ناٹ آؤٹ رہے لیکن ایک رن کی کمی سے سنچری نہ بناسکے۔لیوک رائٹ نے کہاکہ بلاشبہ سنچری نہ بنانے کا افسوس ہے لیکن خوشی کی بات ہے کہ وہ اسکور بورڈ متحرک رکھنے میں کامیاب ہوئے اور انگلش ٹیم بڑا اسکورکرسکی۔ہم نے اپنی کارکردگی سے ثابت کردیاہے کہ انگلینڈ اعزاز کے دفاع کا اہل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.