22 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 13:44
ویسٹ انڈیزکرکٹ ٹیم کے کھلاڑی باصلاحیت ہیں، کرس گیل
اے آر وائی - ویسٹ انڈیز کے اسٹار بیٹسمین کرس گیل کا کہنا ہے کہ انکی ٹیم باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جو کھیل کے اختتام تک مقابلہ کرنا جانتے ہیں۔ کولمبو میں پریکٹس سیشن کے دوران کرس گیل نے میڈیا کو بتایا کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں انکی ٹیم کا ریکارڈ اچھا ہے۔ بیٹنگ لائن اور بولنگ کا شعبہ کافی مضبوط ہے جو اپنی ذمے داریاں بخوبی جانتے ہیں۔
گیل کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی ٹیم ایک مشکل حریف ہے جس کو ہرانا آسان نہیں۔ اوپنرز ڈیوڈ وارنر اور شین واٹسن کی جلد وکٹ حاصل کرلی گئیں تو آسٹریلیا کو زیادہ رنز کرنے سے روکا جاسکتا ہے جبکہ انکی بولنگ لائن بھی اچھی ہے۔