تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
22 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 16:47

خواتین ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیدی

اے آر وائی - پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم نےٹی ٹوئنٹی وارم اپ میچ میں سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دیدی۔ اسماویہ اقبال نے آل رائونڈ کارکردگی پیش کی۔



کولمبو میں سری لنکن ویمنز ٹیم نے مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر ستتر رنز بنائے۔ سری وردنے نے اڑتیس رنز بنائے۔ پاکستان کی اسماویہ اقبال نے گیارہ رنز کے عوض چار وکٹیں لیں۔ پاکستان نے چھ وکٹیں گنوا کر اٹھہتر رنز بنائے اور چار وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی۔



کپتان ثنا میر نے اٹھارہ نین عابدی نے تیرہ رنز بنائے۔ اسماویہ اقبال تیرہ رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہیں۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان ویمنز ٹیم آسٹریلیا، بھارت اور انگلینڈ کے ساتھ گروپ اے میں شامل ہے اور اپنا پہلا میچ ستائیس ستمبر کو انگلینڈ سے کھیلے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.